نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکوں اور حسن نصراللہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

تہران (ارنا) صیہونی وزیر اعظم نے صیہونی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں باضابطہ طور پر لبنان میں پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔

صیہونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں لبنان میں پیجرز  دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کے انتباہ کے باوجود کہ جنکا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس آپریشن کی مخالفت کرے گا اور امریکہ تعاون نہیں کرے گا، میں نے انکی باتیں نہیں مانیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیجر ڈیوائسز کے دھماکے اور(سید حسن) نصراللہ کو قتل کرنے کی کارروائی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام کی مخالفت کے باوجود کی گئی۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ کچھ وزراء نے میرے ان فیصلوں کی مخالفت کی جن کی میں نے منظوری دی، جیسا کہ (سید) حسن نصر اللہ کا قتل اور (زمینی راستے سے) رفح میں داخل ہونا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .